پاکستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کے بیرون ملک جانے کا رجحان بڑھنے لگا

گزشتہ دس برسوںمیں 57لاکھ 74 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہو ئے‘ رپورٹ

اتوار 4 دسمبر 2016 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) گزشتہ دس برس کے دوران 57لاکھ 74ہزار افراد روزگار کی خاطر پاکستان چھوڑ کر بیرون ممالک منتقل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کے بیرون ملک جانے کا رجحان بڑھنے لگا ۔ گزشتہ دس برس میں 57لاکھ 74 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہو چکے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دس برسوں میں 40 ہزار سے زائد انجینئرز، 13 ہزار سے زائد ڈاکٹرز ، 7ہزار اساتذہ ، ڈھائی لاکھ ٹیکنیشینز ،38ہزار مینیجرز اور ڈھائی ہزار فنکار روزگار کیلئے ملک چھوڑ چکے ہیں ۔ 1 لاکھ 8 ہزار 634 اعلیٰ تعلیم یافتہ ، 1 لاکھ 37 ہزار 800 انتہائی ہنر مند جبکہ 23 لاکھ 68 ہزار ہنرمند بیرون ملک چلے گئے ۔ 6 لاکھ 97 ہزار نیم ہنر مند جبکہ 24 لاکھ 62 ہزارغیر ہنر مند افراد بھی ایک دہائی کے دوران پاکستان سے بیرون ممالک گئے۔

متعلقہ عنوان :