ہدایتکار کاشف نثار کے نئے ٹی وی ڈرامہ سیریل’’پنجرہ‘‘کی ریکارڈنگ شروع

اتوار 4 دسمبر 2016 15:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)ہدایتکار کاشف نثار کے نئے ٹی وی ڈرامہ سیریل’’پنجرہ‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز لاہور میں ہوگیا۔اس ڈرامہ سیریل کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذیشان حیدر نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ڈرامہ موضوع اور اسکرپٹ کے حوالے سے منفرد ہے اورکاشف نثار اس پر بہت محنت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ میں لاہور اور کراچی کے فنکاروں کا گلدستہ شامل کیا گیاہے۔

ان فنکاروں میں فرح طفیل،نعمان اعجاز،عینی زیدی،حسن احمد،حسن نیازی،دیباکنول،خالد ابراہیم،ثمینہ احمد اور عذرا آفتاب سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔ڈرامے کے کیمرہ مین ارشد عباس(ڈی پی او)اور لائن پروڈیوسر عامر ریاض ہیں۔ڈرامے کی ریکارڈنگ بیدیاں روڈپر واقع ایک رارم ہائوس اور باری اسٹوڈیو میں جاری ہے۔