مسٹ کو جدید خطوط پراستور،تعلیمی و تحقیقی میعار کو مزید بہتر کرکے ہی اعلی اداروں کی لسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں ،پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن

ہمیں قومی جذبہ ،پیشہ وران دیانت کا مظاہر ہ کر کے باہم متحد ہوکر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے ،وائس چانسلر

اتوار 4 دسمبر 2016 15:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہاہے کہ مسٹ کو جدید خطوط پراستورکرنے اور تعلیمی و تحقیقی میعار کو مزید بہتر کرکے ہی اعلی اداروں کی لسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ادارہ کی ترقی میں باہمی اعتماد کی فضا اہم کردار ادا کرتی ہے ہمیں قومی جذبہ اور پیشہ وران دیانت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے باہم متحد ہوکر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے دسویں سیڈیکیٹ کے اجلاس میںکیا۔اجلاس میں نویں سیڈیکیٹ میں کیئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیاگیا۔مختلف پبلک اور پرایئویٹ سکیٹر ادارہ جات کی مسٹ کے ساتھ الحاق کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ آف آزادجموں کشمیر کے نوٹیفکیشن برائے اسپیشل سفری الائونس برائے یونیورسٹی معذورملازمین کیلئے منظوری دی گئی ۔

یونیورسٹی میںانسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ قائم کرنے کی سفارشات سینٹ کو پیش کی گئی اس کے علاوہ یونیورسٹی نائب قاصد کی آسامی کا نام تبدیل کرکے آفس اٹینڈ کرنے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں ڈین انجینئرنگ پروفیسر ریاض مغل ،ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سرور احمد ،رجسٹرار مسٹ محمد وارث جرال،ڈاکٹر عزیز چوہدری ،ڈاکٹرمقصود احمد ،کنٹرلر امتحانات ڈاکٹر شوکت محمود،ڈائر یکٹر فنانس ظفر اقبال چوہدری ، ڈائریکٹر QECمنیر احمد چوہدری،ڈپٹی رجسٹرار محمد افصل فاروق اور اسسٹنٹ رجسٹرار انصر علی خان موجود تھے۔

آخر میں وائس چانسلر نے کہاکہ میر ی کوشش ہے کہ جامعہ میں تمام بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی رہنمائی و رہبری کیلئے تعلیمی وتدریسی ماحول کو مزید بہتر کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :