کھوئی رٹہ پولیس کا چھاپہ ،بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد ،ملزم گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 15:20

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) کھوئی رٹہ پولیس کا چھاپہ بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

پولیس نے 7اشتہاریوں اور غیر ریاستی 12افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل بدر کر دیا، 7غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں و ملکان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت پرچہ درج کرکے کارروائی ضابطہ عمل میں لائی اشتہاری ملزمان میں محمد صدیق ،حمزہ ،حسیب ،راشد ،اقبال ،حسنین اورمذمل شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ،ایس پی کوٹلی ذوالقرنین چوہدری کی خصوصی ہدا یت پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے انسپکٹر ضیاء اللہ چوہدری نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک چھاپہ مارٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او محمدبشیر اے ایس ائیز حافظ ظہیر ،فیصل صدیق ،تفتیشی افیسران راجہ خلیل احمد ،محمد عارف ،ڈی ایف سی راجہ خضر حیات ،نائب محرر سردار طارق محمود ،کانسٹیبلان محمدمذمل ،زاہد حسین،رخسار حسین شاہ،مبین راجہ،حسنین مغل تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کررہے تھے نے مختلف مقامات پر چھاپوں،ناکہ بندی کے دوران محمد سہیل بٹ ساکن بھروٹ گالہ کو گرفتار کرکے 40بوتل اعلیٰ کوالٹی کی ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد کر لی مختلف مقدمات میں ملوث 7اشتہاری ملزمان محمد صدیق ،حمزہ پسران ،عبدالرشید ،حسیب ولد محمد خالق ،راشد ریاض ولد محمد ریاض ،اقبال ولد محمد شریف ،حسنین ولد محمد اقبال ،مذمل ولد ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا کھوئی رٹہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں 12غیر ریاستی افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل بدر کر دیاجب کے 7غیر رجسٹرڈ غیر ملکی (افغانیوں) و مالک مکان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کارروائی ضابطہ عمل میں لائی کھوئی رٹہ پولیس کی ان کارروائیوں پر عوام علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین ۔

متعلقہ عنوان :