کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے جسے بھارت کو پڑھ لینا چاہئے،شیخ عقیل الرحمن

لاکھ فوج کی موجودگی میں بھی کشمیریوں نے بھارت کو تسلیم نہیں کیا ،بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکے ،اجتماع سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 15:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے جسے بھارت کو پڑھ لینا چاہیے۔8لاکھ فوج کی موجودگی میں بھی کشمیریوں نے بھارت کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی بھارت کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرسکے ہیں۔بھارت کو بلاآخر کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کابنیادی حق دلائے ۔بھارت سے تعلقات منقطع کیے جائیں ۔کشمیر کی آزادی کیلئے اب جارحانہ مہم چلائی جائے اور کشمیریوں کی ہرسطح پر مدد کی جائے۔انڈیا کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے۔اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کنٹرول لائن پر نہتے عوام پر بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :