نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا ،ْشیریں مزاری

وزیراعظم نواز شریف کی بھارت سے دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے ،ْترجمان چیئر مین پی ٹی آئی

اتوار 4 دسمبر 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف چیئر مین شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا وزیراعظم نواز شریف کی بھارت سے دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا، کیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کوڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پربھارت بھیجا گیا ہی ترجمان پی ٹی آئی شیزریں مزاری نے کہا کہ مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے، بھارت ہماری سرحدیں افغانستان کے ساتھ تجارت کیلئے استعمال کرے گا۔