اٹلی میںآئینی اصلاحات بارے ریفرنڈم کے سلسلہ میں میں ووٹ ڈالے گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 15:20

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) اٹلی کے آئین میں اصلاحات بارے ریفرنڈم کے سلسلہ میں اتوار کے روز ملک بھر میں ووٹ ڈالے گئے ۔ ذر ائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولن سٹٰشنز پر ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو کہ رات 11 بجے تک جاری رہا ۔

(جاری ہے)

اس ریفرنڈم میں 4 کروڑ 60 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی جبکہ بیرونی ممالک سے اطا لوی شہریوں کے ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی وصولی کا سلسلہ جمعرات کو ختم ہوگیا تھا ۔ مبصرین کے مطابق اس ریفرنڈم کے نتائج سے اصلاحات پسند وزیراعظم متیو رینزی کا مستقبل دائو پر لگ سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :