ساہیوال ،گیسٹرو سے دو افراد جاں بحق ،درجنوں ہسپتال داخل ، تین کی حالت نازک

اتوار 4 دسمبر 2016 15:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری کے سبب دو افراد جاں بحق اور درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ، تین افراد کی حالت نازک ہے۔ ضلع ساہیوال میں گزشتہ چندروزسے گیسٹرو کی بیماری دوبارہ پھوٹ پڑی ہے جس سے روزانہ درجنوں مریض ہسپتال لائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ نے گیسٹروکا الگ وارڈ بنا دیا ہے ، گیسٹرو سے نور شاہ کچا پکا روڈ ، گلستان کالونی کا دو سالہ بچہ عبداللہ ابراہیم گیسٹرو کے سبب بیہوش ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لا یا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

جبکہ عارف والا سے محمد اشرف نئی آبادی میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مہمان آیا ہوا تھا اور اس کے بیٹے سنی کو گیسٹرو کے سبب بیہوش ہوگیا جسے ہسپتال لا یا گیا جہا وہ دم توڑ گیا۔ جبکہ گیسٹرو وارڈ میں تین افراد کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :