Live Updates

صنعتوں کو گیس فراہمی پر پابندی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے‘رائے حسن

تین ماہ صنعت بند رہنے سے اربوں روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑے گا‘ رہنما پی ٹی آئی

اتوار 4 دسمبر 2016 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ صنعتوں کو گیس فراہمی پر پابندی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔تین ماہ صنعت بند رہنے سے اربوں روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑے گا۔انڈسٹری سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے باوجود گھریلو صارفین کو صرف 10گھنٹے گیس مل رہی ہے۔

شریف برادران اپنی شوگر ملز کو بغیر لوڈشیڈنگ کے مسلسل گیس فراہم کررہے ہیں ۔حکومت اگر گیس چور پر قابو پالے تو انڈسٹری کو گیس مہیا کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب کی انڈسٹری کے حصے میں آنے والی گیس کا پچاس فیصد چوری ہو جاتا ہے۔انہوںنے مزید کہا وزیر خزانہ دن رات پاکستان کی معاشی ترقی کے راگ الاپتے ہیں لیکن ان کو صنعت کاروں کے مسائل سے کوئی سرکار نہیں ہے۔

جب تک ملک کی انڈسٹری مضبوط اور خوشحال نہیں ہو گی ملک ترقی کیسے کرے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع کے شہریوں کا روزگار صنعتی شعبے سے وابستہ ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں لیکن مفاد پرست حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ہے۔حکمرانوں کا فوکس مال بنائو پالیسی پر ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات