پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج ) دو بجے شروع ہوگا

اتوار 4 دسمبر 2016 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ( پیر) دو پہر دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال کریں گے ۔ آج کے اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔