ڈی جی اینٹی کرپشن نے اراضی سکینڈل کے متاثرین کو (آج)طلب کر لیا

جعلی عدالتی فیصلہ تیار کرنا گھنائونا جرم ، جعلساز فراڈیوں کے لیے قانون کا شکنجہ تیار ہے،بریگیڈئیر (ر) غضنفررانجھا

اتوار 4 دسمبر 2016 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بریگیڈئیر (ر ) غضنفررانجھا نے اراضی سکینڈل کے متاثرین کو آج( پیر) کے روز طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تمام متاثرین سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح دس بجے لاہور آفس پہنچ جائیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ وہ تمام متاثرین سے خود ملیں گے اور ذمہ دار نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا جعلی عدالتی فیصلہ تیار کرنا گھنائونا جرم ہے۔ جعلساز فراڈیوں کے لیے قانون کا شکنجہ تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :