جولوگ ہماری سوچ اور نظریے کو تسلیم نہیں کرتے انکے ساتھ بھی مل کر چلناچاہتے ہیں‘ مصطفی کمال

تعلیم ، صحت میں ایمرجنسی نا فذ کرنے کی ضرورت ،پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کی جائیں ‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین ہر پاکستانی کی دہلیز پرچاہیے تو اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرناہوں گے، ہم کر اچی میں تمام تعصبات کو ختم کریں گے، جو ہما ری سوچ اور نظرئیے کو تسلیم نہیں کر تے ان کے ساتھ بھی مل کر چلنا چاہتے ہیں،وطن پرستی کے قافلے کا سفر جاری ہے اور ملک سے نفرتوںکو ختم کر یں گے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر رضاہارون، مبین الدین قاضی،اعجازبٹ اوردیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔مصطفی کمال نے کہا کہ میری پنجاب بھر کے آرگنائزرز سے ملاقاتیںہوئی ہیں جس سے مجھے اندازہ ہوا ہے کہ ہما ری جما عت بہت ہی کم عرصے میں پنجاب کے تمام اضلا ع میں متحرک ہو چکی ہے ، پاکستان ہما ر اگھر ہے ، ہم اس کے ایک ایک کو نے میںجائیں گے اور اپنا پیغام پہنچائیں گے ، پاکستان میں مسلک اور سیاست کی بنیا دپراختلافات ضرور ہیں اور رہیں گے بھی لیکن ان اختلافات کو دشمنیوں میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے ، جو ہما ری سوچ اور نظرئیے کو تسلیم نہیں کر تے ان کے ساتھ بھی مل کر چلنا چاہتے ہیں ، ہم کر اچی میں تمام تعصبات کو ختم کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت صرف حکومتی ایوانوں میں نہیں چاہیے بلکہ ہر پاکستانی کے دروازے پر چاہیے او رایسا اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستانی شہری آسمان سے تا رے تو ڑ کر لا نے کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ صرف صحت ، تعلیم اورروزگا رجیسی بنیادی سہولتوں کا مطالبہ کر تے ہیں ، کروڑوںلوگ صاف پانی اور نا قص خوراک کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں جا رہے ہیں اس لیے ملک میں تعلیم اور صحت میں ایمرجنسی نا فذ کرنے کی ضرورت ہے۔

مصطفی کمال نے تعلیم، صحت، پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب جوکر رہے ہیں یہ ان کا کام نہیں بلکہ گلی محلے کے چیئرمینوں کے کام ہیں ۔ پل، سڑکیں اور صفائی ستھرائی کے کام میئر کے ہیں وزیر اعلیٰ کے نہیں ۔ مصطفی کمال نے ایک بار پھر عبدالرحمان بھولا سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارم بھرنے سے کوئی پارٹی کا رکن نہیں بن جاتا ۔ تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :