وزیر اعظم کی قیادت میں پا کستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے‘ وزیر دفاع ،سائنس ٹیکنالوجی

غیر ملکی سرمایہ کار پا کستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ،کئی ممالک نے عظیم قومی منصوبے سی پیک میںشامل ہو نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ‘ رانا تنویر حسین

اتوار 4 دسمبر 2016 15:00

لاہور /شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈسا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آج پا کستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے ،حکومت کی پا لیسیوں کے با عث ، اقتصادی ، سیاسی استحکام آ یا اور گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں پا کستان کے اندر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کا ری ہو ئی ،موجودہ حکومت کے دور میں غیر ملکی سرمایہ کار پا کستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو کہ حکومت کی کا میاب پا لیسیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے ،کئی ممالک نے عظیم قومی منصوبے سی پیک میںشامل ہو نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے نواحی چک 38میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن اسمبلی پیر اشرف رسول ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل را نا احمد عتیق انور ، یو سی چیئر مین حاجی شاہد حیات ، ملک نو ید محمود چو ہان ، عقیل احمد بھٹی اور میڈ یا ایدوائزر محمد ندیم گورائیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ توانا ئی بحران ، گیس کی قلت اور دہشت گردی ، لا قانونیت ،مہنگائی اور بدامنی حکومت کو ورثے میں ملی ،2013ء میں پا کستان کو نا کا م ریاست قرار دیا جا رہا تھا وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کے لئے انقلابی نو عیت کے اقدامات اٹھائے جس کی بدولت ملک سے دہشت گردی ، لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

ملکی ذرمبادلہ ذخائر 24ارب ڈالر سے تجاوزکرچکے ہیں ،لو ڈ شیڈنگ میں بھی نما یا ں کمی آئی ہے ،2017ء لو ڈشیدنگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئے گا ،گیس کی قلت پر بہت جلد قا بو پا لیں گے ،ایل این جی گیس کی درآمد سے گیس کی لو ڈشیدنگ میں کمی آئی ہے ،ملکی انڈسٹری اورگھریلو صارفین کو ایل این جی گیس فراہم کی جا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں آج مملکت خداداد ترقی وخوشحالی کی جا نب گا مزن ہے انشا ء اللہ آنیوالی نسل کو ہم خوشحال ،مضبوط اور روشن پا کستان دیں گے ۔

انہوں نے کہا پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے پوری قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چا ہتے ہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میں ہو نے والی ہا رٹ ایشیاء کا نفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پا کستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تصفیہ طلب امور پر مذاکرات چا ہتا ہے مودی سرکا ر ہٹ دھرمی کی بجا ئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے اگر اس نے کسی قسم کا ایڈونچر کر نے کی کو شش کی تو اس کا نقصان بھارت کو ہی ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :