فلسطینی فتح پارٹی کی قیادت کا انتخاب کرنے کے سلسلہ میں رملہ میں ووٹ ڈالے گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 14:40

رملہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) فلسطینی صدر محمود عباس کی سیاسی جماعت فتح پارٹی کی کانگریس کی قیادت کا انتخاب کرنے کے سلسلہ میں مغربی کنارہ کے شہر رملہ میں ووٹ ڈالے گئے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ووٹ ڈالنے کا وقت ختم ہونے کے بعد آخری اطلاعات کے مطابق گنتی کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

فلسطینی حکام کے مطابق پارٹی کی انقلابی کونسل اور سینٹرل کمیٹی کی رکنیت کے لئے کامیاب امیدواروں کا اعلان اتوار کی رات گئے ہوگا جس کے بعد صدر محمود عباس پارٹی کی کانگریس کے نومنتخب اراکین سے ملاقاتیں کریں گے ۔

دریں اثناء صدر محمود عباس نے صحافیوں کو بتایا کہ سینٹرل کمیٹی کی 18نشستوں کے لئے 64 او انقلابی کونسل کی 85 نشستوں کے لئے 423 امید واروں کے مابین مقابلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :