ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اتوار 4 دسمبر 2016 14:40

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج پیر سے چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے ۔ چینی خبررساں ادرہ شینہوا نے وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کے حوالہ سے بتایا کہ وہ یہ دورہ چینی اپنے ہم منصب کی دعوت پر کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان گنگ شوانگ نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ ایک اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی سٹریٹٰجک اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے مکینزم پر غور کیا جائے گا واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ کے جنوری میں دورہ ایران کے دوران دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ باہمی سٹریٹٰجک اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کے لئے مکینزم پر غور کے لئے سالانہ اجلاس ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :