سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دو خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 4 دسمبر 2016 14:31

چشتیاں۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دو خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمدافضل بابر نے میڈیا کو تفصیل میں بتایا کہ محبوب احمدسکنہ سیٹلائیٹ ٹائون، محمد اشرف حسین کالونی سے ایک کلو 360گرام چرس ،محمدساجد سکنہ 33/3R،مشتاق مسیح سکنہ کرسچن کالونی سے 133لیٹر شراب ،محمد جاوید ،محمدفاروق ،محمدزاہد ،محمدتبسم جوئے کی رقم 2000/-روپے برآمد کر لی جبکہ بستی اعوان پورہ میں قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کرمحمد عمران ،محمدامجد اورتاج بی بی کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :