نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا کر ہو کر امت مسلمہ اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں، پروفیسر عمران حسین

اتوار 4 دسمبر 2016 14:31

رحیم یارخان۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا کر ہو کر امت مسلمہ اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں، عشق رسولؐ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ، آنحضورؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر عاشقان رسولؐ محافل میلاد کا انعقاد کر کے سکون قلب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آنحضورؐ کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کریں،عشق رسولؐ دنیاوی اور اخروی زندگی کے لئے باعث نجات ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم پروفیسر عمران حسین نے رحیم یارخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے اپنے بہترین کردار، اوصاف و کمالات سے ظلم و جہالت کا خاتمہ کر کے امن و آشتی کا پیغام دیا، ذکر مصطفیؐ نہ صرف دلی سکون ملتا ہے بلکہ روح میں بھی تازگی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاشقان رسولؐ حضرت محمدمصطفیؐ کی ولادت کے موقع پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام کی محافل کا انعقاد کر کے اپنے دلوں کو منورکریں۔