حکو مت ملک کی معاشی خوشحالی کے لئے ہنگامی بنیادوںپر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،رانا شیرافگن ایڈووکیٹ

اتوار 4 دسمبر 2016 14:31

رحیم یارخان۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن لائرز ونگ رحیم یارخان کے رہنما رانا شیرافگن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکو مت ملک کی معاشی خوشحالی کے لئے ہنگامی بنیادوںپر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں صرف زبانی جمع خرچ پر یقین رکھتی ہیں ، موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات براہ راست عوام کی دہلیز پر پہنچ رہے ہیں ،عوامی جماعت ہونے کی دعویدار پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ملکی خزانے کو جس بے دردی سے لوٹا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پانامہ لیکس کے الزامات بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں، عمران خان موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر کیچڑ اچھال کر عوام کو بیوقوف بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔