محکمہ بلدیات کے افسران و اہلکاران کی ترقی کا عمل ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے بارے حکمت عملی تیار ، کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیرمحمد منشا اللہ بٹ

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ بلدیات کے افسران و اہلکاران کی ترقی کا عمل ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے بارے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ا علیٰ صلا حیتوں کے مالک اور قا بل ترین لوگوں سے محکمہ کو عروج دوام دیا جاسکے،محکمہ میں موجود نکمے اور محنت سے عاری کا لی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لینے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،اگلے ہفتہ سے صوبہ بھر کے تمام ٹی ایم اوز کو گٹروں اور مین ہولوں پر ڈھکن لگانے بارے دی گئی ہدایت پر عمل در آمد نہ ہونے بارے اچانک چھاپوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے،اس بارے وہ اچانک چھاپوں کے لئے کسی بھی علاقہ اورشہر کا وزٹ کریں گے اور موقع پر سزا و جزاء کا عمل کریں گے،اس امر کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات میں کیا،انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں، اس بارے لوگوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے مقامی سطح پر ٹائون انتطامیہ کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹس میں فلٹر کی تبدیلی ، خراب سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی،گندے پانی کے نکاس،ٹوٹی سڑکوں کی مرمت اور دیگر فلاحی کاموں کو فوقیت دیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ سے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :