قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس (کل) ہوگا

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا 24 واں اجلاس (کل) منگل6 دسمبر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایم ڈی نیسپاک آزاد کشمیر میں جاری منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے ،ْنیلم ویلی میں بھارتی افواج کی بلااشتعال مسلسل فائرنگ سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ اور قدرتی ماحول کی بہتری کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :