الیکشن کمیشن میں اہم ریفرنس اور درخواستوں کی سماعت (آج) ہو گی

کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نوابزادہ صلاح الدین اور عبدالجبار طبی کی الگ الگ درخواستوں کی بھی سماعت ہو گی

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن میں اہم ریفرنس اور درخواستوں کی سماعت (آج) پیر5 دسمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اور دیگر اراکین کے ریفرنس کی سماعت کریں گے ،ْ کمیشن نے عمران خان سے اس کا جواب اور دلائل طلب کئے ہیں ،ْ جہانگیر خان ترین کے خلاف محمد خان ڈاہا اور دیگر چار اراکین کے ریفرنس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی، ان سے بھی الیکشن کمیشن نے جواب طلب کیا ہے۔ اسی روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نوابزادہ صلاح الدین اور عبدالجبار طبی کی الگ الگ درخواستوں کی بھی سماعت ہو گی۔