و وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں می موسم سر اور خشک رہے گا

میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں می موسم سر اور خشک رہے گا ،ْمیدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط تک ملک کے بیشتر علاقوں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مالاکنڈ، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :