اقتصادی راہداری منصوبے سے ہمارے ملک میں معاشی انقلاب آئیگا،وفاقی وزیر احسن اقبال

ملک کے گردشی قرضوں میں کمی ایک مثبت علامت ہے جس سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی ،ْانٹرویو

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے۔ ایک انٹرویو میں میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ہمارے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور یہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ سی پیک کے خلاف نہیں جو ہمارے ملک کے لیے بہت اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کے لیے پاکستان نے کوئی قرضہ نہیں لیا۔ملکی معاشی ترقی کے لیے توانائی کی حیثیت آکسیجن کی سی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت صارفین کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت توانائی کے شعبے بالخصوص منظم تقسیم اور ترسیل کے نظام میں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے گردشی قرضوں میں کمی ایک مثبت علامت ہے جس سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :