Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سندھی ثقافتی دن پر قوم کو مبارکباد

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھی ثقافتی دن پر قوم کو مبارکباد دی ہے ، ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی ثقافت اور ملک میں بولی جانے والی زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے تاکہ دنیا کو ان کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات