جہلم تھانہ سٹی کے پولیس ملازمین کا دوران گشت معمولی بات پر جھگڑا ،ْ ساتھی اہلکار پر گولیاں بر سادیں

پولیس ملازم منور جاں بحق ،ْ قتل کے بعد ملزم فرار ہو گیا ،ْواقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) جہلم تھانہ سٹی کے پولیس ملازمین کا دوران گشت معمولی بات پر جھگڑا، ساتھی اہلکار پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں پولیس ملازم منور جاں بحق جبکہ قتل کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقع تھانہ سٹی کے ملازمین کاشف اکرام اور منور کے درمیان اس وقت پیش آیا جب دونوں شہر کے اندر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ دوران گشت دونوں پولیس ملازمین کا کسی بات پر جھگڑا ہو گیا پولیس ملازم کاشف اکرام نے اپنی سرکاری رائفل سے اپنے پیٹی بھائی منور پر گولیاں چلا دی جس کے نتیجے میں منور موقع پر جاں بحق ہو گیا ،ْ قتل کرنے والا پولیس ملازم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :