سرتاج عزیز کی بھارتی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات ،ْ باہمی تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی بھارتی مشیر قومی سلامتی امور اجیت دوول سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سرتاج عزیز اور اجیت دوول کی ملاقات ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جو تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی ۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط بھی موجود تھے ۔ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :