مشیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات ،ْ خطے میں پائیدار امن اور افغانستان کے استحکام کے حوالے سے گفتگو

پر امن افغانستان خطے کیلئے بہت ضروری ہے ،ْسرتاج عزیز کی ملاقات میں بات چیت

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پر امن افغانستان خطے کیلئے بہت ضروری ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سائیڈ لائن پر افغان صدر سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں پائیدار امن اور افغانستان کے استحکام کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔

اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ پر امن افغانستان خطے کے لیے بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لئے پر خلوص کوششیں کر رہا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرتا رہیں گے ،ْ افغان دھڑوں میں سیاسی مفاہمت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان سیاسی مفاہمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :