ایران کی پاکستان ،بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمارے لئے بہت اہم ہیں اور اگر ایران ان کے درمیان کوئی ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں ہم رضاکار نہیں ہیں لیکن ہم جو کچھ کرسکتے ہیں اس کیلئے ثالثی کے کردار کو ادا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوہمسایہ ممالک ہمارے لئے بہت اہم ہیں کیونکہ ہمارے کئی اہداف یکساں ہیں۔ایرانی نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے معاونت کی پیش کش بھی کی۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران اپنے پیارے دوست ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کیلئے پرامید ہے۔