مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی بھارتی سرکار پر ایک بار پھر کڑی تنقید

کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار صرف پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا ،ْمیڈیا سے گتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھارتی سرکار پر ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار صرف پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا، کشمیر میں بدامنی پاکستان نے نہیں پیدا کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کی خرابی سے متعلق پاکستان پر الزام لگا کر غلط تاثر دیا جاتا ہے، بھارتی سرکار ہمیشہ اپنے آپ کو بچاتی ہے، الزام پاکستان پر ڈالنا ان کیلئے آسان حربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا بھارتی حکومت کو سمجھایا ہے کہ کشمیر میں بے امنی پاکستان نے پیدا نہیں کی، یہ ہمارے اپنے فیصلوں کا نتیجہ ہے، حالات کی بہتری کے لیے بھارتی سرکار کشمیریوں سے کئے اپنے وعدے پورے کرے۔