ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پاکستان اور بھارت کومعطل شدہ مذاکرات بحال کرنے کا سنہری موقع ہے، میرواعظ
مخاصمت اور جنگ و جدل کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ،وقت آگیا بھارت ہٹ دھرمی کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ ترک کرکے تمام مسائل خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے، بیان سرینگر میں میرواعظ کی دوبارہ نظربندی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے
اتوار 4 دسمبر 2016 14:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس حوالے سے گریز اور فرار کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے حقائق تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ دونوں ہمسایہ ممالک اور پورے جنوب ایشیائی خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام، سیاسی استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا ایک ایسا منصفانہ اوردائمی حل انتہائی ناگزیر ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہو ۔ میرواعظ نے ضلع کولگام میںبھارتی فورسز کے ہاتھوں سرکاری ملازم اسد اللہ کمار اور ضلع اسلام آباد کے علاقے بٹہ گنڈ ویری ناگ میں سجاد احمد ملک کے قتل کی شدیدمذمت کی ۔ دریں اثناء قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب خواجہ بازار میں ایک تقریب میں شرکت سے روکنے کیلئے اپنی رہائش گاہ پر دوبارہ نظر بند کردیا ہے ۔ نظربندی کے خلاف سرینگر میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ حریت فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کو 3 ربیع الاول کی مناسبت سے نقشبند صاحب خواجہ بازار میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کرنا تھی ۔ انہوں نے میرواعظ کی نظربندی کو مداخلت فی الدین قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ فورم کے ترجمان نے سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، مختار احمد وازہ اور شاہد الاسلام سمیت درجنوں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی نظر بندی کو بھارتی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور سیاسی شکست قراردیاہے۔ترجمان نے ٹہاب پلوامہ میں چھاپوں کے دوران دو درجن سے زیادہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے ، بارہمولہ ،سوپور ، پٹن ، پلہالن اور سرینگر میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.