رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں ٹاولز کی ایکسپورٹ میں11فیصد کمی

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں ٹاولز کی ایکسپورٹ میں11فیصد کمی بجلی گیس کی قیمتوں میں اضا فہ سپنگ ملز کی بندش اور دھا گے کی بلیک میں فروخت ایکسپورٹ میں کم ی کا سبب بنا تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں27کروڑ 59لاکھ ڈا لر کی62ہزار 2سو میٹرک ٹن ٹاولز ایکسپورٹ کیے گئے تھے جو رواں سال اسی عرصہ میں 11فیصد کمی کے ساتھ 24کروڑ 53لا کھ ڈا لر رہے اور ٹاولز کا مجمو عی حجم 54ہزار 3سو میٹرک ٹن رہا ٹا ولز کے ایکسپورٹرز کے مطا بق رواں سال بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضا فے کے با عث 100سے زا ئد سپنگ ملیں بند ہو گئی جس کی وجہ سے سو تی دھا گے کی شدید قلت پیدا ہو گئی دھا گہ بلیک میں فروخت ہو نے لگا اور ٹیکسٹا ئل سے وابسطہ بننے والی تمام مصنوعات کی پیدا واری لا گت میں 3گنا سے زائد اضا فہ ہو گیا پیداواری لا گت میں اضا فے کے با عث انٹر نیشنل مارکیٹ میںدیگر مما لک کی نسبت ہمارے ریٹ بھی زیادہ ہوگئے جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو کا فی نقصان ہوا اور پا کستان کی ایکسپورٹ کم ہو گئی تا جروں اور ایکسپوٹرز نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ پا کستان میں بجلی اور گیس کے ٹیرف دیگر ہمسا یہ مما لک کے برابر کیے جا ئیںتا کہ ملکی ایکسپورٹ میںاضافہ ہو اور ایک کثیر زر مبا دلہ پا کستان آئیملکی ایکسپورٹ بڑھے گی تو مل ما لک سے لیکر ایک مزدور کے گھر تک خوشحا لی آئے گی ۔