مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے،ٹائٹل جیتنے کیلئے میں نے اور میرے کوچ نے بہت محنت کی تھی،مجھے ورلڈ گولڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے 3کوچز کی ضرورت پڑے گی ،حوصلہ افزائی پر کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا بہت مشکور ہوں

باکسر محمد وسیم کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 14:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے،ٹائٹل جیتنے کیلئے میں نے اور میرے کوچ نے بہت محنت کی تھی،مجھے ورلڈ گولڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے 3کوچز کی ضرورت پڑے گی ،حوصلہ افزائی پر کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا بہت مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

اتوار کو باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کیلئے بہت محنت کی تھی،دیگر ممالک سے کھیلنے کی پیشکش موجود ہے لیکن میں پاکستان کی طرف سے کھیل کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں،میری کامیابی میں میرے کوچ کا بہت بڑا ہاتھ ہے،میں پاکستانی ہوں اور پاکستان کی طرف سے کھیلتا رہوں گا،مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ حوصل افزائی پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا مشکور ہوں،پاکستان میں مجھے اسپانسر کرنے کے وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں،ورلڈ گولڈ ٹائٹل کیلئے میں نے چیلنج کیا ہوا ہے،ورلڈ گولڈ ٹائٹل کیلئے مجھے سخت محنت کرنا پڑے گی،مجھے ٹائٹل میں کامیابی کیلئے 3کوچز کی ضرورت پڑے گی۔اس موقع پر کوئٹہ ٹریفک پولیس نے باکسر محمد وسیم کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ ایئرپورٹ کیلئے روانہ کیا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :