ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکاڈسٹرکٹ جیل کادورہ

جیل ڈسپلن ،صفائی ستھرائی اورعملہ کی کارکردگی کی تعریف کی

اتوار 4 دسمبر 2016 14:20

کوٹلی/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکاڈسٹرکٹ جیل کادورہ،جیل ڈسپلن ،صفائی ستھرائی اورعملہ کی کارکردگی کی تعریف کی،قیدیوںکے مسائل بھی سنے،جیل میںکھانے کامعیاربھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکی طرف سے سپرنٹنڈنٹ جیل ارشادحسین جرال کوتعریفی سندجاری کرنے کابھی اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کاتفصیلی دورہ کیااس موقع پرجیل سپرنٹنڈنٹ ارشادحسین جرال،اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ راجہ سعیدبھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے بیرکوںکابھی تفصیلی دورہ کرتے ہوئے قیدیوںسے ملاقات کے دوران ان کے مسائل بارے بھی تفصیلی گفتگوکی۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشادحسین جرال اوراسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ راجہ سعیدظفرنے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکوتفصیلی بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

جیل سپرنٹنڈنٹ ارشادحسین جرال نے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکوبریفنگ کے دوران جیل عملہ کی کمی،بجلی کے ڈبل کنکشن کے حصول،سی سی ٹی وی کیمروں کی فراہمی اورموبائل جیمرزکی فراہمی جیسے مسائل بھی پیش کئے جس پرڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے سپرنٹنڈنٹ جیل ارشادحسین جرال اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ سعیدظفرکوجیل کے مسائل کے حل کی یقین دھانی کروائی کہ جیل کی ڈیمانڈزبارے اعلیٰ حکام کوبتایاجائے گاجیل سپرنٹنڈنٹ ارشادحسین جرال نے ڈپٹی کمشنرکوبتایاکہ ڈسٹرکٹ جیل کی دیواروںپرنصب خاردارتاریںپرانی ہوچکی ہیں وہاںپرنئی تاریںلگوانے کے لیے حکام بالاکوتحریک کی جائے۔

ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے جیل کے دورہ کے دوران قیدیوںسے فرداً فرداً تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے قیدیوںسے ان کے مسائل بارے بھی پوچھا۔بعدازاںڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے جیل میںپکنے والے کھانوں کی جگہ اورمعیار کابھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :