بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے،سرتاج عزیز کی پیشکش
دہشت گردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے، جب بھارت سے بات ہوگی اس پربھی بات ہوسکتی ہے،بھارتی اخبار سے گفتگو
اتوار 4 دسمبر 2016 14:20
امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیحہ طلب مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کے لیے بات چیت ناگزیر ہے، بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان اس سے مذاکرات کے لیے تیارہے۔
(جاری ہے)
امرتسر میں بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے، جب بھارت سے بات ہوگی تو دہشتگردی پربھی بات ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بجائے میز پرکسی بھی معاملے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، باضابطہ مذاکرات نہ ہوں تو میڈیا کے ذریعے ڈائیلاگ سے منفی تاثر ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں بھارت جب چاہے جہاں چاہے بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.