ایم کیوا یم لندن کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کے بیان پر شدید مذمت

آزمائش کے وقت لا تعلقی اختیار کرنے والا احسان فراموش ٹولا اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کیچڑ اچھال رہا ہے ،ْبیان

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ایم کیوا یم لندن نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کے بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کے وقت لا تعلقی اختیار کرنے والا احسان فراموش ٹولا اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کیچڑ اچھال رہا ہے۔ ایم کیوا یم لندن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا آزمائش کے وقت لا تعلقی اختیار کرنے والا احسان فراموش ٹولا اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کیچڑ اچھال رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لندن کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپا اور تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،ْباوفا ذمہ داروں کو ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ احسان فراموش ٹولا آزمائش کے وقت بانی تحریک سے لاتعلقی کرگیاماضی میں بھی بانی تحریک پر بالواسطہ اور بلاواسطہ تنقید کی جارتی رہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر بانی تحریک کو مائنس کرنے کی پالیسی پرعمل کیا گیا ہے۔