پسنی ،ْ اغواء ہونے والے پاکستان کسٹمز کے تین اہلکار بازیاب کرالئے گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے پسنی سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے پاکستان کسٹمز کے تین اہلکاروں کو بازیاب کرا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل بلوچ نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں نے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر انھیں آزاد کردیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کسٹمز کے انسپکٹر عبدالمالک، کانسٹیبل محمد یعقوب اور حفیظ کو ان کی گاڑیوں سمیت اغوا کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا تھا کہ اسلحہ برداد افراد نے کسٹمز اہلکاروں کی گاڑیوں پر گوادر کی تحصیل پسنی کے زیروپوائنٹ پر قبضہ کرلیا۔واقعہ کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو سخت کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :