پاکستان امن چاہتا ہے ،ْ امن کیلئے مذاکرات ضرور ی ہیں ،ْ بھارت راضی ہو تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ،ْمشیر خارجہ

میڈیا کے بجائے میز پرکسی بھی معاملے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، باضابطہ مذاکرات نہ ہوں تو میڈیا کے ذریعے ڈائیلاگ سے منفی تاثر ہوتاہے ،ْانٹرویو

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

امر تسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امرتسر میں بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے ،ْجب بھارت سے بات ہوگی تو دہشتگردی پربھی بات ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بجائے میز پرکسی بھی معاملے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، باضابطہ مذاکرات نہ ہوں تو میڈیا کے ذریعے ڈائیلاگ سے منفی تاثر ہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں طے شدہ فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں ،ْ اگرچہ کانفرنس کا محور افغانستان کی صورتحال ہو گی تاہم کانفرنس میں ہماری شرکت خطے میں قیام امن کے لیے ہماری نیک نیتی کی عکاسی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی ہمارا مقصد ہے ۔

متعلقہ عنوان :