ریسٹورنٹ دھماکہ ،میاں بیو ی جیل بھیج دیئے گئے

ریسٹورنٹ چلانے والے جوڑے پر مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے کا الزام تھا

اتوار 4 دسمبر 2016 14:10

ہیفی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں ریسٹورنٹ چلانے والے ایک جوڑے کو جیل بھیج دیا گیا ہے ، اس جوڑے پر الزام ہے کہ دسمبر 2015ء میں ریسٹورنٹ میں انہوں نے مناسب حفاظتی انتظامات نہیں کئے تھے جس کی وجہ سے گیس لیکج دھماکہ ہو گیا ،اس دھماکے میں 17افراد ہلاک ہو گئے تھے ، زینگ بائو پینگ اور دیائو شان کوئی جو کہ میاں بیو ی ہیں کو مجرم قرار دیتے ہوئے مقامی عدالت نے بالترتیب سات سال اور تین سال کیلئے جیل بھیج دیا ، فیصلہ سنائے جانے کے بعد میاں بیوی نے عدالت میں سزا کیخلاف اپیل بھی دائر کردی ہے ،ان پر الزامات عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ریسٹورنٹ میں مناسب حفاظتی اقدامات نہیں کئے تھے جس کی وجہ سے گیس لیک ہوئی اور دھماکہ ہو گیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :