کاشتکار وں کوچنے کی فصل کو نقصان سے بچا نے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

فیصل آباد۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں زمینی خوراک و نمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار وں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پیازی ، چھنکنی بوٹی ، رت پھلائی ، دنبی سٹی ،لیہلی ، ریواڑی جیسی مضر اثرات کی حامل جڑی بوٹیوںکے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی مؤثر تلفی کیلئے پہلی گوڈی چنے کی فصل اگنے کے 30 سی40روز بعد اور دوسر ی گوڈی پہلی گوڈی کے مزید ایک ماہ بعد کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری کا استعمال مفید ثابت ہو اہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے استفادہ یا ماہرین زراعت کی خدمات سے مشاورت و رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :