2017 ء میں دنیا بھر میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، اگلے سال دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں، پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

چنیوٹ۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) سال 2017 ء میں دنیا بھر میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے ، اگلے سا ل دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2017 میں دنیا بھر میں کل چار سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔

ان میں سال کا پہلا چاند گرہن 11 فروری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 33 منٹ پر لگے گا اور مکمل سورج گرہن 5 بجکر 40 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 7بجکر 50 منٹ پر ہو گا .یہ گرہن برج اسدکے 22 درجہ ہ پر لگے گا۔یہ سورج گرہن یورپ۔جنوبی افریقہ،امریکہ،برطانیہ،برازیل ،روس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ یو اے ای کے ممالک میں بھی دیکھا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

سال رواں کا پہلاسورج گرہن26 فروری برج حوت کے 8 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 12 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن شام 7 بجکر55منٹ پر ہوگا اور یہ رات10 بجکر 32 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔یہ گرہن پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،ارجنٹائن،جنابی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ دنیا اور اور ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

سال رواں کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو لگے گا۔یہ گرہن برج دلو کے 15 درجہ پر لگے گا ۔جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر46منٹ پر ہو گا مکمل گرہن 11 بجکر 20 منٹ پر جبکہ اختتام 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،انڈونیشاء،روس،جنوبی کوریا،آسٹریلیا،جاپان،ایران ،عراق اور دیگر ممالک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

یہ چاند گرہن تمام ایشائی ممالک میں دیکھا جا ئے گا اور اس کے گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔اس کے علاوہ یہ گرہم جنوبی افریقہ اور اس سے ملحقہ ممالک کے سمندر میں بھی نظر آئے گا۔جبکہ سال رواں کا آخری اور چوتھا سورج گرہن 21 اگست کو برج اسد کی28 درجہ پر لگے گا۔اس سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن 11 بجکر 26 منٹ اور اسکا اختتام 2 رات بجکر 07 منٹ پر ہو گا ۔

یہ گرہن امریکہ،یورپ،کینڈا،ارجنٹائن،برازیل میں دیکھا جائے گا۔پاکستان اور ایشائی ممالک میں دن کی روشنی ہو نے کی وجہ سے یہ سال کا آخری گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج گرہن اور چاند گرہن پاکستان میں زیادہ دیکھائی دیں گے اس کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں پوری دنیا میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :