وفاقی حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کا بجٹ فراہم کردیا گیا ہے وزیر اعظم کی اپرول کے بعد ترقیاتی کاموں میں خرچ کیا جائیگا، میر یونس

ریاست کی تعمیر وترقی میں کوتاہی معاف نہیں کرینگے، اگر اپنی جیب سے بھی اخراجات کرنے پڑے تو کرینگے، ممبر کشمیر کونسل

اتوار 4 دسمبر 2016 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کا بجٹ فراہم کردیا گیا ہے جو وزیر اعظم کی اپرول کے بعد آزادکشمیر کے ترقیاتی کاموں میں خرچ ہوگا ریاست کی تعمیر وترقی میں کوتاہی معاف نہیں کریں گے اگر اپنے جیب سے بھی اخراجات کرنے پڑے تو کریں گے عوام سے کئے گئے وعدے میرٹ کے مطابق پورے کریں گے انھوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر یونس نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کا بجٹ گزشتہ دنوں دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کشمیر کونسل کو ملنے والا بجٹ عوام کی امانت ہے جن کو حق اور میرٹ پر ضلع وار دیں گے انھوں نے کہا کہ میں آزادکشمیر کا نمائندہ ہوں صرف ایک تحصیل یا ضلع کا نہیں آزادکشمیر کی تعمیر ترقی کے لئے اگر مجھے اپنی جیب سے بھی خرچ کرنے پڑے تو گریز نہیں کرو ں گا کیونکہ آزادکشمیر کے بعض علاقے زلزلہ کے باعث متاثر ہیں اور میری یہی خواہش ہے کہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرو ںانھوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کشمیر کونسل کے جوائینٹ سیشن سے خطاب کے بعد آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں میرٹ اور حق کی بنیا دعوامی مسائل دور کرنے کے لئے اسکیمیں دیں گے آخر میں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے او رہمیشہ عوامی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :