وزیر اعلی پنجاب نے سرگودھا شہر کو ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے،بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

ن) لیگ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،اپوزیشن کی تمام تر احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات

اتوار 4 دسمبر 2016 13:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی شہبا ز شریف نے سرگودھا شہر کو ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں 24سے زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن ،کئی رورل ہیلتھ سینٹرز کا قیام ،کوٹمومن میں 1122 ریسکیو سروس کا آغاز ، کارپٹڈ سڑکیں ،کالجز کی اپ گریڈیشن ، سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا،سرگودھا ریڈیو سٹیشن میں نیا ٹرانسمیٹرنصب کروایا گیا ،سرگودھا میں پاکستان ٹیلی ویژن نیوز بیورو کا قیام،بے روزگار نوجوانوں میں روزگار کی فراہمی ،15سے زائد دیہاتوں کو بجلی کے کنکشنز ،سرگوھا شہر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا قیام صحافی کالونی کے لئے منظوری ،سرگودھا میں چیمبر آف کامرس کے تعاون سے ڈرائی پورٹ کے قیام کاپراجیکٹ ، علاقہ کے نوجوانوں میں حمد و نعت اور تقریری مقابلے اور لاہور روڈ سرگودھا کی کارپٹڈ تعمیر کے لئے خصوصی گرانٹ کی منظوری کروا کر سرگودھا کی عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن کی تمام تر احتجاجی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے کیونکہ باشعور عوام جانتی ہے کہ انکی حقیقی معنوں میں کون خدمت کررہا ہے۔ اور جس طرح موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے اس کی بناء پر الیکشن 2018 ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ شاہینوں کا شہر سرگودھا وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور جس طرح عوام ان پر اپنی چاہتوں کے پھول نچھاور کر رہے ہیں اس طرح آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :