سرتاج عزیز کا افغان صدر اشرف غنی کو الزام تراشی سےگریز کرنے کا مشورہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 13:23

سرتاج عزیز کا افغان صدر اشرف غنی کو الزام تراشی سےگریز کرنے کا مشورہ

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہرزہ سرائی پر افغانستان کو کرارا جواب دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے افغان صدر کے الزامات پر کرارا جواب دیا ہے اور افغان صدراشرف غنی کو الزام تراشی سےگریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلیےکسی ایک ملک پر الزام کے بجائے بامقصد، متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ حل طلب تنازعات کا پرامن حل علاقائی تعاون، رابطوں کو فروغ دیگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلیےبا مقصداور متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ تمام حل طلب مسائل کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون کو بہتر بنائے گا۔ ہارٹ آف ایشیاکی بنیادپاکستان نےترکی کیساتھ مل کر رکھی تھی۔ حل طلب تنازعات کاپرامن حل علاقائی تعاون،رابطوں کوفروغ دیگا۔

متعلقہ عنوان :