بھارت میںپولیس نے کالا دھن چھپانے والے تاجر کو گرفتار کرلیا

اتوار 4 دسمبر 2016 13:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت میںپولیس نے کالا دھن چھپانے والے تاجر کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے 13 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کالادھن گھر میں چھپا کر رکھنے والے گجراتی تاجر مہیش شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مہیش شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے مختلف لوگوں کے تیرہ ارب86 کروڑ سے زائد رقم ٹیکس سے بچنے کے لیے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد اس نے رقم کو ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور پھر اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ مہیش کا کہنا ہے کہ وہ انکم ٹیکس افسران کو ان لوگوں کے نام بتانے کے لیے تیار ہے جن کا یہ کالا دھن ہے۔

متعلقہ عنوان :