شورکوٹ، کار نہر میں گرگئی، دو افراد جاں بحق،دوبچالیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 13:10

شورکورٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) شورکوٹ میں کینٹ روڈ پر تیزرفتارکاربیقابو ہوکر نہر میں جاگری۔ حادثے میںخاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکو ذرائع کے مطابق تیزرفتار کار ڈرائیور سے بے قابوہو گئی اور کینٹ روڈ پر واقع تریموں سدنائی لنک نہر میں جاگری، کار میں چار افراد سوار تھے جس میں سے دوافراد کی لاش نہر سے نکال لی جبکہ دو کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ بد قسمت خاندان شاہ جمال مظفر گڑھ کے رہائشی ہے، جو اپنے رشتہ داروں سے ملنے گوجر ہ جا رہا تھے۔

متعلقہ عنوان :