ملک کے مختلف حصوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

اتوار 4 دسمبر 2016 13:10

ملک کے مختلف حصوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،کوئی جانی نقصان نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں صبح 10 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 71 کلومیٹرتھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :