دسمبر کے دوران ویتنام کی کافی کی برآمد میں اضافے کا امکان

اتوار 4 دسمبر 2016 13:00

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ویتنام کے ماہرین نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران ملکی کافی کی برآمد میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ انڈونیشیاء کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک جائزہ رپورٹ میں انھوں نے کہا کہ ویتنام کا وسطی علاقہ دنیا بھر میں 80 فیصد روبسٹا کافی پیدا کرتا ہے جہاں فصل کی چنائی اگلے چند ہفتوں میں مکمل ہوجائے گی ۔ان کا کہنا تھا دسمبر کے دوران کافی کی برآمد 1,50,000 ٹن تک پہنچ جانے کا امکان ہے حالانکہ حکومت نے برآمد 1,20,000 ٹن رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔