یورپین میل مارکیٹ میں سویا میل کے نرخوں میں کمی

اتوار 4 دسمبر 2016 13:00

روٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) یورپین میل مارکیٹ میں سویا میل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مندی ہے۔مارکیٹ میں جنوبی امریکی سویا میل کے نرخوں میں 2-7 ڈالر فی ٹن کمی ریکارڈ کی گئی۔