انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ

اتوار 4 دسمبر 2016 13:00

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل اور سویا آئل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے جنوری کیلئے سودے 2.50 ڈالر بڑھ کر 527.70 ڈالر فی ٹن طے پائے۔مارچ کیلئے کینولا کے سودے 1.80 ڈالر اضافے کے بعد 534.30 ڈالر فی ٹن رہے۔