عراقی حکومت کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا اعلان

اتوار 4 دسمبر 2016 13:00

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) عراق کی حکومت نے 2017 ء کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم حیدرالعبادی کے دفتر سے جاری بیان کے ملکی معیشت کو تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث مسائل کا سامنا ہے اور ادائیگیوں کا توازن متاثر ہوچکا ہے اس لیے 2017 ء کے متوقع بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر مالیت کے بین القوامی بانڈز جاری کیے جارہے ہیں۔وزارت خزانہ بہت جلد ان بانڈز کا اجراء یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :